سعودی ولی عہد کے عشائیے میں اپوزیشن کو بلایا جائے گا؟

February 15, 2019

اپوزیشن کو سعودی ولی عہد کو دیئے جانے والے عشائیے کے سوال پر وزیر اطلاعات نے کیا جواب دیا ؟

سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پوری قوم سعودی ولی عہد کے استقبال کے لیے دیدہ و دل فرش راہ کیے ہوئے ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ صرف سعودی عرب سے اتنی سرمایہ کاری آرہی ہے ، جتنی گزشتہ دس سال میں مجموعی طور پر نہیں آئی۔

وزیر اطلاعات نے عشایئے میں اپوزیشن کو بلانے کے سوال پر کہا کہ اپوزیشن کے سعودی عرب سے تعلقات اتنے اچھے نہیں جتنے وہ ظاہر کرتے ہیں۔