صوبائی دارالحکومت میں پولیس کاپتنگ سازوں کوایک ماہ کیلئے نظربند کرنےکا فیصلہ

February 17, 2019

لاہور(کرائم رپورٹرسے)صوبائی دارالحکومت میں پولیس نےپتنگ سازوں کوایک ماہ کیلئے نظر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پولیس نےریکارڈیافتہ 70پتنگ سازوں کا ڈیٹامرتب کرلیا۔ لسٹیں ایس پیز کو فراہم کردی گئیں. دوسری جانب گرفتاریوں کیلئے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی۔ پتنگ سازوں کو گرفتار کرکے ضلعی حکومت سے نظر بندی کے احکامات لیے جائیں گے۔