عالمی معاہدوں کو بچانا ضروری ہے ،جرمن چانسلر

February 18, 2019

میونخ (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے میونخ سکیورٹی کانفرنس میں انٹرنیشنل سیاسی ڈھانچے کو ختم کرنے کی کوششوں کی پرزور الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جن بین الاقوامی معاہدوں سے امریکہ نے علیحدگی اختیار کر لی ہے، انہیں اب بچانا بہت اہم ہو چکا ہے۔انجیلا مرکل نے واضح کیا کہ ایسے سمجھوتے آسانی سے توڑے نہیں جا سکتے انہوں نے یہ بھی کہا کہ اقوام کو موجودہ حالات میں کئی قسم کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے سرد جنگ دور کے معاہدے انٹرمیڈیٹ رینج فورسز ٹریٹی کو محفوظ کرنے پر بھی زور دیا۔ اس ٹریٹی سے بھی امریکہ نے رواں ماہ کے اوائل میں علیحدگی کا اعلان کر دیا تھا۔