مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر وزیر اعظم آج پالیسی بیان جاری کرینگے

February 19, 2019

وزیر اعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورت حال پر آج پالیسی بیان جاری کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اپنے پالیسی بیان میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کریں گے اور بھارتی الزام تراشیوں کا جواب دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنے بیان میں وزیر اعظم بھارت کی جانب سے پلوامہ واقعے کا الزام پاکستان پر لگانے کے بھارتی پروپیگنڈے کو مسترد کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے قومی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔