سعودی عرب کی ایران کو صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی تلاش میں مدد کی پیشکش

May 19, 2024

سعودی عرب نے ایران کو صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی تلاش میں مدد کی پیشکش کردی۔

ایرانی صدر ابراہیم رئيسی کے ہیلی کاپٹر سے متعلق اطلاعات ہیں کہ اس نے شدید دھند والے پہاڑی علاقے میں ہنگامی لینڈنگ کی، تاہم اس کے بعد سے ایرانی صدر اور ہیلی کا پٹر میں ان کے ہمراہ موجود ایرانی وزیر خارجہ لاپتہ ہیں۔

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کی خبر سامنے آئے چار گھنٹوں سے زائد گزر چکے ہيں لیکن اب تک ایرانی صدر سے ریسکیو ٹیم کا رابطہ نہيں ہوسکا۔ حکام نے کہا ہے کہ سامنے آنے والی صورتحال تشویش ناک ہے۔

ایسے میں عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے ایران کو صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی تلاش کےلیے ریسکیو آپریشن کیلئے پیشکش کردی۔

علاوہ ازیں عراق، قطر اور ترکیے نے بھی ایران کو ہیلی کاپٹر تلاش میں مدد کی پیشکش کی۔

یو اے ای کی حکومت نے کہا کہ ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کی تلاش میں تعاون کےلیے تیار ہیں۔

روسی میڈیا کے مطابق ایرانی ماسکو نے صدر کے ہیلی کاپٹرکی تلاش اور واقعے کی وجوہات کی تفتیش کےلیے ہر قسم کی مدد کی پیشکش کردی۔