آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق

February 21, 2019

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اڈیالہ روڈ کے قریب نکڑالی میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ذرائع کے مطابق بدھ کوآسمانی گرنے سے جاں بحق ہونیوالا29سالہ راجہ قمر دو بچوں کا باپ تھا۔جس وقت بجلی گری وہ کھیتوں کے قریب سے گزررہاتھا۔