کشمیریوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے: بھارتی سپریم کورٹ

February 22, 2019

بھارت کی سپریم کورٹ نے پلواما واقعے کے بعد بھارت بھر میں کشمیریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ میں بھارت بھر میں کشمیریوں کے خلاف حملے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔

دورانِ سماعت بھارت کی سپریم کورٹ نے کشمیریوں کی مکمل حفاظت کا حکم دے دیا۔

عدالت نے جاری کیے گئے حکم میں 10 ریاستی حکومتوں، پولیس سربراہوں کو کشمیریوں کے خلاف حملوں، سوشل بائیکاٹ کا خاتمہ یقینی بنانے کو کہا ہے۔

بھارت بھر میں پلواما واقعے کےبعد کشمیری انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے حملوں کا نشانہ بن رہے تھے جس پر سپریم کورٹ میں معاملے میں مداخلت کی درخواست کی گئی تھی۔