کشکول لیکر مانگنے والی حکومت کاروباری طبقے کو نشانہ بنا رہی ہے، لاہور ہائیکورٹ

February 23, 2019

لاہور ( دی نیوز رپورٹ ) لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے ہیں کہ حکومت کشکول لیکر پوری دنیا میں گھوم رہی ہے جبکہ ملک کے اندر کاروباری طبقے کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ تمام کاروباری افراد ہی لٹیرے نہیں ہیں۔ اگر کاروباری طبقے کو ایسے ہی ہراساں کیا جاتا رہا تو کون یہاں سرمایہ کاری کرے گا؟ ہائیکورٹ کے جسٹس فرخ عرفان خان نے وفاقی حکومت کو نشاط چونیاں پاور پلانٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شہزاد سلیم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا ۔شہزاد سلیم کے خلاف نیب میں جاری انکوائری کی وجہ سےان کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تھاجس کے خلاف انہوںنے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ شہزاد سلیم کے وکیل سلمان اسلم بٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواستگزار نے ناصرف مطلوبہ دستاویزات نیب کے حوالے کیں بلکہ ہردفعہ بلانے پر وہ پیش ہوئے۔