تھرپارکر میں غذائی قلت سے اب تک 48 بچے ہلاک

February 24, 2019

تھرپارکرمیں غذائیت کی کمی اور مختلف امراض میں مبتلا مزید تین بچے انتقال کرگئے ،رواں ماہ انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد48 ہوگئی ہے۔

تھرپارکر کےسول اسپتال مٹھی میں تین بچےانتقال کرگئے،ذرائع محکمہ صحت کے مطابق تینوں بچوں کی ہلاکتیں چوبیس گھنٹوں کے دوران ہوئیں۔

انتقال کرنے والے بچوں کی عمریں ،8 ماہ ،20 دن اور 7 دن ہےرواں ماہ انتقال کرجانےوالے بچوں کی تعداد 47 ہو گئی ہےاوراس سال سول اسپتال مٹھی میں117 بچےانتقال ہوئےہیں۔