’ماورا کا ڈگری لینا ایک دکھاواہے‘

March 07, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کو ان کے گریجویٹ ہونے کےبعد مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے۔

ماورانے گذشتہ روز اپنے گریجویٹ ہونے کی تصویریں سوشل میڈیا پر شئیر کی تھیں جس میں انہوں نےبتایا کہ وہ یونیورسٹی آف لندن سے وکالت کی ڈگری حاصل کرنے میںکامیاب ہوئی ہیں۔

ماورا کی اس پوسٹ کے بعد سے ان کے مداح سخت تنقید کر رہے ہیں کہ آخر یہ کیسے ممکن ہوگیا، یہ پڑھتی کب تھیں۔

بعض صارفین نے لکھا کہ کبھی بھی یونیورسٹی کے دنوںکی تصویریں شئیر نہیں کیں اور اب اچانک بتا رہی ہیں،یہ سب جھوٹ اورشہرت حاصل کرنے کا طریقہ ہے ۔

کچھ لوگوںنے لکھاکہ پیسے کا کمال ہے،ماورا نے آخر کلاسز لیں کب؟وکالت کی ڈگری کےلیے تو بہت پڑھنا اور محنت کرنی پڑتی ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ ماورا کے فوٹو شوٹ کی تصویریں لگتی ہیں اور کیا وہ اپنا فوٹو گرافر ساتھ لے کر گئی تھیں۔