اندرون سندھ پانی چوری کے خلاف آپریشن

March 14, 2019

ڈسٹرکٹ بدین کی تحصیل شہید فاضل راہو کے علاقے گولارچی میں پانی چوری کے خلاف محکمہ آب پاشی اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا ہے۔

پاکستان رینجرز سندھ کے اعلامیہ کے مطابق آپریشن کے دوران نکر جی شاخ آر ڈی ۔45 میں مجموعی طور پر ایک کنال نہری علاقے کے مزید تیس مقامات سے پانی کے غیر قانونی کنکشن، موگھے اور نکے ہٹائے گئے۔

علاقے کے کاشت کاروں نے محکمہ آب پاشی، رینجرز اور پولیس کے اس اقدام پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔