لندن،برطانوی ایئر لائن نے خاتون کو نامناسب لباس پہننے پر فلائٹ سے اتارنے کی دھمکی دینے پر معافی مانگ لی

March 15, 2019

لندن ( نیوز ڈیسک) برطانوی ایئر لائن نے 21 سالہ خاتون کو نامناسب لباس پہننے کیلئے فلائٹ سے اتارنے کی دھمکی دینے پر معافی مانگ لی۔ ایملی او کارنر جو 2 مارچ کو کینری جزئار میں برطانیہ کے برمنگھم ہوائی اڈے سے تینیرف کیلئے تھامس کوک ایئر لائنز پر سفر کررہی تھیں،انہوں نے کہا کہ کیبن کے عملے نے انہیں بتایا کہ ان کا لباس مجرمانہ ہے۔