پی ایس ایل سیکیورٹی، آسٹریلیا اور بنگلہ دیشی بورڈ کو بریفنگ

March 15, 2019

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ کرکٹ کی مناسبت سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے انٹرنیشنل مندوبین نے دورہ کیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ذرائع کے مطابق اس موقع پر سیکٹر کمانڈرپاکستان رینجرز بریگیڈئیر شفیق نے انچارج آسٹریلین کرکٹ بورڈ سین کیرول اور ڈپٹی چیف بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ میجر حسین امام کو فول پروف سیکیورٹی کے لئیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا اور انھیں تفصیلی بریفنگ دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکٹر کمانڈر نے بتایا کہ سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے اسٹیڈیم کے گردو نواح اور کراچی بھر میں سرچ آپریشن کیے جارہے ہیں۔اس کے علاوہ روٹس اور اسٹیڈیم کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔

جبکہ کھلاڑیوں کے آنے والے روٹس پر پولیس اور رینجرز کی عارضی چوکیاں اور اسنائپرز کو تعینات کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا اور بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے آفیشنلز نے سیکیورٹی کے حوالے سے رینجرز اور پولیس کے حفاظتی اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا۔