اللہ پاکستان پر اپنی رحمتیں جاری رکھے آرمی چیف کی پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر سب کو مبارکباد

March 18, 2019

راولپنڈی (جنگ نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان سپر لیگ 4کے کامیاب انعقاد پر پی سی بی،تمام ٹیموں، آرگنائزرز، انتظامیہ، پاک رینجرز سندھ، سندھ پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور کراچی کی عوام سمیت سب کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ کیلئے ہیں،اللہ پاک پاکستان پر اپنی رحمتیں جاری رکھے، آمین۔