بہت جلد لاہور میں بھی پنجابی ثقافت کا دن منایا جائے گا ،گورنرپنجاب

March 20, 2019

لاہور(نمائندہ خصوصی) گور نر پنجاب چوہدری محمد سرورنے کہا کہ موجودہ حکومت اتحادی جماعتوں کو ساتھ لیکر چل رہی ہے ملک میں پار لیمنٹ سمیت تمام اداروں کو مضبوط کیا جائیگا ۔بہت جلد گور نر ہاؤس لاہور میں بھی پنجابی ثقافت کا دن منایا جائے گاجس میں تمام لوگ پگڑیاں اور ہکے لے کر آئیں گے۔ گورنر ہاؤس لاہور میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آر ٹ لینگوئج اینڈ کلچرکی تیار کردہ دنیا کی پہلی’’ پنجابی ڈکشنری‘‘ کی تقریب رونمائی کے حوالے سے تقر یب منعقد کی گئی۔ تقریب میں صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت سید صمصام بخاری ‘ ڈی جی پلاک ڈاکٹر صغریٰ صدف‘سینئر صحافی سہیل وڑائچ‘ضیاء شاہد ’ڈاکٹر شاہد محمود،گلوکار شوکت علی،عارف لوہار،ڈاکٹر اجمل نیازی‘گلوکارہ شاہد ہ منی ‘ملک سیف اعوان ‘خاقان حیدر غازی سمیت اہم شخصیات شر یک ہوئیں۔