نواز شریف کے بیان کیلئےجے آئی ٹی جیل پہنچ گئی

March 20, 2019

جے آئی ٹی سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئی۔

لاہور میں سانحہ ماڈل ٹائون کی جے آئی ٹی سابق وزیر اعظم نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیےکوٹ لکھپت جیل پہنچ گئی ہے، جے آئی ٹی کی سربراہی آئی جی موٹر وے اے ڈی خواجہ کررہے ہیں۔

جے آئی ٹی سانحہ ماڈل ٹائون سے متعلق نواز شریف سے مختلف سوالات کرے گی۔ جے آئی ٹی نے احتساب عدالت سے نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت لی تھی۔

دوسری جانب شہباز شریف، رانا ثناء اللہ، خواجہ آصف اور پرویز رشید جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوچکے ہیں۔