38 پی پی کارکن گرفتار، مصطفیٰ کھوکھر پولیس سے الجھ پڑے

March 20, 2019

نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں سابق صدرآصف علی زرداری اور ان کے صاحبزادے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پیشی کےموقع پر بلاول بھٹو زرداری کےترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر پولیس سے الجھ پڑے، اس موقع پر 38 کارکن گرفتار ہوئے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


آصف زرداری اور بلاول کی نیب میں پیشی کے موقع پر حراست میں لیے گئے کارکنوں کی رہائی کے لیے مصطفیٰ نواز کھوکھر پولیس سے الجھے۔

بلاول بھٹو زرداری کےترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج ہر سیاسی پارٹی کا حق ہے، رکاوٹیں لگا کر کارکنوں کو روکنا جمہوریت کی نفی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی اراکین کے خلاف بھی ریفرنسز ہیں، نیب کا صرف اپوزیشن رہنماؤں کو نشانہ بنانے سے سیاسی انتقام کا تاثر ملتاہے۔

پولیس کے مطابق نیب کے ہیڈکوارٹر کے باہر پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم میں 6 اہلکارزخمی ہوئے ہیں جنہیں ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے

پولیس سے تصادم کے دوران پیپلزپارٹی کے 38 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔