علم حاصل کرنے کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں

March 21, 2019

مشہور کہاوت ہے کہ علم حاصل کرنے کے لئے عمر اور وقت کی کوئی قید نہیں،بیونس آئرس کی معمر خاتون نے اس جملے کو حقیقی زندگی میں ثابت کر دکھایا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


جی ہاں 99سالہEusebia Leonor Cordalنہ صرف بیونس آئرس کی بلکہ دنیا کی معمر ترین طالبہ ہیں جو ایک پرائمری اسکول میں زیر تعلیم ہیں۔

لیونر بچپن میں غربت کی وجہ سے تعلیم حاصل نہیں کر پائیں تھیں جبکہ جوانی میں پیٹ بھرنے کیلئے روزی روٹی کی تلاش میں اس خواہش کو پورا نہیں کرسکیں۔

انہوں نے 98برس کی عمر میں اسکول میں داخلہ لیا اور اب وہ دل لگا کر علم حاصل کررہی ہیں۔خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر بھی سیکھنا چاہتی ہیں۔