ڈرگ انسپکٹر کے چھاپے،2اتائی کلینک سیل

March 23, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈرگ انسپکٹر شجاع آباد نے چھاپہ مارکر 2اتائی عبدالرحمنٰ اور عبدالشکور شاہ کا کلینک سیل کردیا جبکہ5میڈیکل سٹوروں یاسین میڈیکل سٹور ،فاطمہ میڈیکل سٹور ،مدینہ میڈیکل سٹور ،خان فارمیسی عزیز میڈیکل سٹور ، اختر میڈیکل سٹورسے ادویات کے نمونے حاصل کرکے تجزیے کیلئے ٹرک ٹیسٹنگ لیبارٹری میں بھیجوا دیئے گئے ہیں،علاوی ازیں صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس 29 مارچ کو لاہور میں ہوگا ۔