چین، کیمیکل پلانٹ میں دھماکا، ہلاکتیں 64 ہوگئیں

March 23, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


چین کے شہریان چینگ میں کیمیکل پلانٹ کے دھماکے میں اموات کی تعداد 64 ہوگئی۔

ہلاک ہونے والوں میں سے 26 کی شناخت کرلی گئی ہے جبکہ لاپتہ 28 افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو حکام کی کوششیں جاری ہیں۔

حادثے کے سیکڑوں زخمیوں میں سے 34 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 60 افراد کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔

بم دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

چینی اخبار نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دھماکے کی وجہ انسانی غفلت ہو سکتی ہے۔