گوجرانوالہ: نجی اسکول کی چھت گر گئی، 6 افراد جاں بحق

March 23, 2019

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے علاقے کشمیر روڈ پر نجی اسکول کی چھت کا ایک حصہ گر گیا۔

گوجرانوالہ کے علاقے کشمیر روڈ پر واقع ایک نجی اسکول کی چھت کا ایک حصہ گر گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے تلے دب کر 6 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے ،جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور اسکول ٹیچرز شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب اسکول میں یوم پاکستان کی تقریب جاری تھی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ پیش آتے ہی جائے حادثہ پر امدادی ٹیمیں پہنچ گئیں، جنہوں نے امدادی کام شروع کر دیے اور ملبے تلے دبی لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا ہے۔