کوتوالی سے رقم کے تنازعہ پر باپ بیٹے کو اغواء کر لیا گیا

March 25, 2019

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ کوتوالی کی حدود گھنٹہ گھر سے رقم کے تنازعہ پر باپ بیٹے کو اغواء کر لیا گیا ۔واقعات کے مطابق مسماۃ نایاب وکیل زوجو عبدالوکیل سکنہ ناصر پور چمکنی نے تھانہ کوتوالی پولیس کو بتایا کہ اسکا شوہر مویشیوں کا تاجر ہے گزشتہ روز وہ اپنے والد عبدالغفار کے ہمراہ بھینس فروخت کرکے گھنٹہ گھر میں ملک صفیر نامی شخص سے رقم لینے کے لئے گئے تھے تووہاں ملک صغیر نے دونوں کو زبردستی اپنے حجرے میں بٹھا دیا جب اس نے اپنے شوہر کے موبائل فون پر کال کی تو فون پر ملک راحیل ٗمدثر اور مزمل نے اسے بتایا کہ ان کے میرے شوہر کے ذمے 80ہزار روپے ذمے ہیں رقم ادا کرو اور اپنے شوہر اور سسر کو لے جائو پولیس نے ملزموں کے خلاف باپ بیٹے کو حبس بے جامیں رکھنے کے مقدمات درج کر لئے ۔