بلوچستان اسمبلی :رواں سیشن کیلئے چیئرمین آف پینل کا اعلان

March 26, 2019

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں رواں سیشن کیلئے چیئرمین آف پینل کا اعلان کیا گیا، پیر کو صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر عبدالقدوس بزنجو نے چیئرمین آف پینل کا اعلان کیا ، پینل میں اصغر خان اچکزئی، لیلیٰ ترین، عبدالواحد صدیقی اور شکیلہ دہوار شامل ہیں ۔