ڈومینیک ایل روسو دھابی گروپ آف کمپنیز کی سی ای اومقرر

April 02, 2019

دبئی کے دھابی گروپ آف کمپنیز نے ڈومینیک ایل روسو کو اپنا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا ہے ڈومینیک ایل روسو دو دہائیوں پر مبنی سرمایہ کاری کے انتظام، کارپوریٹ اسٹرکچرنگ اورملک گیر سطح پر مشاورتی کردار کی حامل ہے۔

انہوں نے میرل لنچ کے نیویارک ہیڈکوارٹرز سے فنرا سیریز کی 7/63رجسٹرڈ نمائندہ کے طور پر سرمایہ کاری کے انتظام کے شعبے میں اپنے کیرئیر کا آغازکیا۔

بعد ازاں وہ جی سی سی میں پریکٹس اسٹریٹجی فرم بوز ایلن ہملٹن / بوز اینڈ کمپنی کی فنانشل سروسز میں آگئیں۔

جی سی سی میں گزشتہ دہائی کے دوران ڈومینیک ایل روسو نے خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک اور نیم سرکاری اداروں کو معاشی ترقی کی حکمت عملی، سرمایہ کاری کے معاملات اور پالیسی سازی سے متعلق امور پر مشاورت فراہم کی۔

ڈومینیک ایل روسو نے کولمبیا، ایم آئی ٹی اور ہارورڈ جیسی یونیوسٹیوں سے تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے کولمبیا یونیورسٹی سے اکنامکس، فلاسفی میں بیچلر آف آرٹس ، ایم آئی ٹی سے ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن اور ہارورڈ یونیورسٹی سے پبلک ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر کیا ہے۔