شعبان کا چاند نظر آگیا

April 06, 2019

ماہ شعبان کا چاند نظر آگیا، اتوار 7 اپریل کو شعبان کی پہلی تاریخ ہوگی۔

چاند نظر آنے کا اعلان چیئر مین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کیا۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے مطابق شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا ہے، 7 اپریل کو یکم شعبان ہوگی اور شب برات 20 اپریل بروز ہفتہ ہوگی۔

شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں محکمہ موسمیات کے دفتر کراچی میں ہوا۔

رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں کمیٹی ممبران اور محکمہ موسمیات کےحکام شریک ہوئے۔