شیخوپورہ: پولیس وین اُلٹ گئی،4 پولیس اہلکاردم توڑ گئے

April 14, 2019

شیخوپورہ میں فیصل آباد روڈ قصبہ بھکھی کے قریب پولیس وین الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار دم توڑ گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 6 پولیس اہلکاروں سے میں 4 جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 پولیس اہلکار اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایک زخمی ملزم کی حالت نازک ہے، جسے لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس اہلکار ڈکیتی کے ایک ملزم کو فیصل آباد سے لاہور منتقل کررہے تھے، حادثہ ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا تھا۔