برطانیہ کا سب سے پُرکشش مرد کون ہے؟

May 21, 2024

ـــ فائل فوٹو

یہ جان کر بہت سے لوگوں کو حیرانی ہوگی کہ شہزادہ ولیم، سیلین مرفی یا ٹام ہالینڈ نہیں بلکہ 64 سالہ برطانوی میزبان جیریمی کلارکسن کو برطانیہ کا سب سے پرکشش مرد قرار دیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، برطانیہ کے پرکشش ترین مردوں کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے 64 سالہ ٹی وی میزبان جیریمی کلارکسن ہیں جنہوں نے لگاتار دوسری بار برطانیہ اور آئرلینڈ کے سب سے پرکشش ترین مرد ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جیریمیکلارکسن نے الیسٹ انکاؤنٹرز (IllicitEncounters) کے سالانہ سروے میں 10 میں سے 9 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، اس سالانہ سروے میں’الیسٹ انکاؤنٹرز‘ کی 2 ہزار خواتین ممبران نے ووٹ دیا۔

سروے کے نتائج کے مطابق، فہرست میں دوسری پوزیشن اداکار ٹام ہالینڈ کی جبکہ تیسری پوزیشن شہزادہ ولیم کی ہے۔

اس فہرست میں چوتھے نمبر پر سابق برطانوی فٹبالر گیرتھ ساؤتھ گیٹ، پانچویں نمبر پر اداکار سیلین مرفی، چھٹے نمبر پر اداکار و گلوکار ادریس ایلبا، ساتویں نمبر پر کامیڈین رومیش رنگناتھن، آٹھویں نمبر پر میزبان سیم تھامسن، نویں نمبر پر ایتھلیٹ روس کک اور دسویں نمبر پر میزبان ڈرموٹ اولیری ہیں۔