پورٹ قاسم اتھارٹی، ریفرنڈم میں پیپلز لیبر یونین کی کامیابی

April 16, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پورٹ قاسم اتھارٹی میں اجتماعی سودا کار یونین (سی بی اے) کے تعین کے لئے منعقدہ ریفرنڈم میں ’’پی کیو اے پیپلز لیبر یونین ( بحری جہاز)‘‘نے کام یابی حاصل کرکے آئندہ دو سال کے لیے سی بی اے کا درجہ حاصل کرلیا۔ریفرنڈم کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز لیبر یونین نے 649ووٹ حاصل کئے، جبکہ اس کی قریب ترین حریف یونائٹیڈورکرز فرنٹ آف پی کیو اے445 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہی۔