حیات آباد آپریشن، کور کمانڈر پشاور کا دورہ

April 16, 2019

کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے پشاور کے علاقے حیات آباد میں ہونے والے آپریشن کی جگہ کا دورہ کیا ہے۔

اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

انہوں نے آفیسرز کو ہدایت کی کہ آپریشن کی وجہ سے معمولاتِ زندگی متاثر نہیں ہونا چاہئیں۔

کور کمانڈر پشاور شاہین مظہر محمود نے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ علاقہ مکینوں نے آپریشن کے لیے مکمل تعاون کیا ہے، مکینوں کی حفاظت کے لیے آپریشن میں مکمل احتیاط برتی جائے ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ضرورت پڑنے پر اسپیشل سروسز گروپ کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔