گریڈ ٹو کرکٹ:عمر ایسوسی ایٹس ،سول ایوی ایشن کامیاب

April 17, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیٹرنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ گریڈ ٹو کے پہلے رائونڈ میں اسٹیٹ بینک گرائونڈ میں عمر ایسوسی ایٹس نےحیدری ٹریڈرز کو دس وکٹ سے شکست دے دی۔یو بی ایل کمپلکس میں سول ایوی ایشن نےپاکستان نیوی کے خلاف میچ نو وکٹ سے جیت لیا۔ پی آئی اے اور پی اے ایف کا میچ ڈرا ہوگیا۔ اس میچ میں سابق ٹیسٹ اوپنر شعیب محمد کے بیٹے شہ زر محمد نے دونوں اننگز میں سنچریاں بنائیں۔ شہ زر اور آغا صابر نے پہلی وکٹ کی شراکت میں319رنز کا اضافہ کیا۔