ہٹانے کا فیصلہ غیرآئینی ہے، رحیم بلوچ

April 17, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے سکریٹری رحیم بخش بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن آئین کی دھجیاں اڑا رہی ہے، آئین کے مطابق صوبائی صدر خادم علی شاہ کی رضامندی کے بغیر نہ کسی کو سیکریٹری شپ سے ہٹا یا اور نہ کسی کی تقرری کی جاسکتی ہے، تمام احکامات کو مسترد کرتے ہیں ۔