اسد عمراستعفیٰ: وزیر اعظم نے کابینہ سے مشورہ نہیں کیا، شفقت محمود

April 18, 2019

شفقت محمود کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اسد عمر کے استعفے سے متعلق کابینہ سے مشورہ نہیں کیا اور نہ ہی اس معاملے پر کابینہ کو اعتماد میں لیا۔

وزیر تعلیم شفقت محمود نے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بتایا کہ اسد عمر کے استعفے سے متعلق انہیں آج صبح تک بھی کوئی اطلاع نہیں تھی۔

شفقت محمود نے کہا کہ اسد عمر کے استعفی اور وزارت تبدیل کرنے کی بات وزیر اعظم نے ہم سے شیئر نہیں کی تھی۔

انہوں نے اس خیال کا بھی اظہار کیا کہ اسد عمر کے استعفے کے حوالے سے انہیں تو کیا بلکہ فواد چوہدری کو بھی علم نہیں تھا۔