کوئٹہ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا

April 19, 2019

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا،محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت19 ،بارکھان 21, دالبندین 28، گوادر 32، قلات 17، خضدار 24 ،لسبیلہ35، نوکنڈی 31، سبی 28، تربت 34، ژوب 19 اور زیارت میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔جبکہ بارکھان میں 4،ژوب 3 اور زیارت میں 5ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ،آج جمعہ کوملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہیگا۔