ملک کے مختلف شہروں میں موسم گرم رہنے کا امکان

April 21, 2019

ملک کے مختلف شہروں میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل سے جمعرات کے دوران خیبرپختونخوا میں اکثر مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل سے جمعہ کے دوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کی توقع ہے جبکہ پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں موسم آج گرم اور خشک رہے گا۔