وزیراعلیٰ سندھ کا مبینہ زیادتی کا نوٹس

April 22, 2019

وزیراعلیٰ سندھ نے ابراہیم حیدری کی 25 سالہ عصمت سے کورنگی5 نمبر اسپتال میں مبینہ زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ بتایا جائے مریضہ عصمت سے زیادتی اور قتل میں کون سے عناصر ملوث ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ دانت کی تکلیف میں مبتلا مریضہ کے ساتھ مبنیہ زیادتی اور ہلاکت میرے لیے تکلیف کا باعث ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ہلاکت کا مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس نے واقعہ پر کیا پیش رفت کی ہے؟ اب تک کارروائی کی تفتیشی رپورٹ مجھے ارسال کی جائے۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔