ٹرمپ اور ملانیاوائٹ ہائوس میں بچوں سے گھل مل گئے

April 22, 2019

وائٹ ہاؤس کے دروازے ہزاروں بچوں اور والدین کے لیے کھول دیے گئے جنہوں نے یہاں ہونے والے141ویں سالانہ ایسٹر ایگ رول مقابلوں میں حصہ لیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


اس تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول ملانیاٹرمپ نے بھی شرکت کی اوردونوں بچوں میں گھل مل گئے۔

ہانڈی کے چمچے کی مدد سے گھاس پر انڈوں کو رول کرنے کے اس منفرد مقابلے کے لیے ہزاروں بچے میدان میں جمع ہوئے جن کے لیے وائٹ ہاؤس کے شمالی گارڈن کو خوبصورت انداز میں مختلف رنگوں سے سجادیا گیا تھا۔

اس تقریب میں شامل بچے جہاں انڈوں سے ریس لگاتے نظر آئے وہیں مختلف اسپورٹس میں حصہ لیتے،کہانیاں و میوزک سنتے نظر آئے۔