عثمان بزدار کیخلاف نیب میں درخواستیں دائر

April 24, 2019

قومی احتساب بیورو (نیب) میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف مبینہ کرپشن کی دو درخواستیں دائر ہوگئیں۔

نیب ذرائع کے مطابق نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب کی کرپشن کی درخواستوں کے متن کی تصدیق کے لئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

ڈی جی نیب لاہور میجر (ر) شہزاد سلیم نے کارروائی کی ہدایت کی تصدیق کی ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف درخواست پر نیب ہیڈ کوارٹر باخبر ہے۔

ذرائع کے مطابق عثمان بزدار پرسرکاری ہیلی کاپٹر کی انشورنس 3 کے بجائے 7 کروڑ میں کرانے کا الزام ہے،جس کی رقم سپلیمینٹری گرانٹ سے ادا کرنے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پر لاہور کے ایک نجی ہوٹل کو شراب کا پرمٹ لے کر دینے کا بھی الزام ہے۔