لاہور میں بیٹے نے باپ اور دو بہنوں کو قتل کردیا

April 25, 2019

لاہور میں شفیق آباد کے علاقے میں گھریلو جھگڑے پر ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنے باپ، دو بہنوں کو قتل اور بھائی کو زخمی کردیا، ملزم نےخود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق شیفق آباد کے علاقے میں اویس نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کرکے اپنے باپ 60 سالہ ریاض، دو بہنوں 25 سالہ سدرہ اور 23 سالہ مریم کو قتل کردیا جبکہ 28 سالہ بھائی فرحان اس موقع پر زخمی ہوگیا، جسے میو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزم اویس نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی، فرانزک ٹیموں نے جائے واردات سے شواہد اکھٹے کرلیے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردیا گیا ہے۔

ایس پی سٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جائے گی اور زخمی فرحان کے بیان کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔