افغانستان میں قیام امن کیلئے ماسکو میں کانفرنس آج ہوگی

April 25, 2019

افغانستان میں قیام امن کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کے لیے ماسکو میں کانفرنس آج ہوگی، کانفرنس میں روس، چین اورامریکا کے نمائندے شریک ہونگے۔

کابل میں روسی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کانفرنس میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد شرکت کریں گے۔

بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ سہہ فریقی اجلاس افغانستان کے معاملے پر مذاکرات کاکوئی نیا فورم نہیں بلکہ یہ افغانستان میں قیام امن کےلیے پہلے سے جاری عالمی طاقتوں کی کوششوں کے فریم ورک کے تحت منعقد کیا جارہاہے۔