ٹانک: اسسٹنٹ کلکٹر انکم ٹیکس سمیت 4 سرکاری اہلکار اغوا

April 25, 2019

خیبر پختون خوا کے شہر ٹانک کے گاؤں مرتضیٰ سے نامعلوم افراد نے اسسٹنٹ کلکٹر انکم ٹیکس سمیت 4 سرکاری اہلکاروں کو اغوا کر لیا۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کلکٹر ریاض خان اپنی والدہ کے انتقال پر پشاور سے اپنے گاؤں آئے تھے کہ انہیں اغواء کر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق اسسٹنٹ کلکٹر ریاض خان کے ساتھ اغواء ہونے والے دیگر افراد بھی سرکاری اہلکار ہیں۔

پولیس حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ چاروں افراد کو گزشتہ شب مین روڈ سے اغوا کیا گیا، نامعلوم ملزمان کے خلاف ان 4 افراد کے اغواءکا مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔