پاکستانی فرانزک ماہرین کی ٹیم سری لنکا جانے کو تیار

April 26, 2019

وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستانی فرانزک ماہرین کی ٹیم سری لنکا جانے کو تیار ہے صرف سیکیورٹی کلیئرنس کا انتظارہورہاہے۔

وائس چانسلریونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزڈاکٹرجاویداکرم نے میڈیا کو بتایا کہ حملوں کے بعد سری لنکا نے پاکستانی فرانزک ایکسپرٹس سےمددکے لیے رابطہ کیاتھا۔

پاکستانی فرانزک ماہرین کی ٹیم تیارہے لیکن ابھی سری لنکا میں حالات ٹھیک نہیں،سری لنکاسےجواب ملتےہی ٹیم روانہ ہوجائےگی۔

ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتایا کہ ڈاکٹرہمایوں فرانزک ٹیم کی قیادت کریں گے۔