امریکی تحفظات کااصل سبب ایران نہیں امریکی غیر مقبولیت ہے، جواد ظریف

May 08, 2019

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امریکا کے سیکورٹی تحفظات کا اصل سبب ایران نہیں۔

مشرق وسطیٰ میں امریکی بحری بیڑے کی تعیناتی کی خبروں پر جوادظریف کا کہنا تھا کہ امریکا اور اس کے نمائندے اپنے آپ کو محفوظ نہیں سمجھتے تو اس کی وجہ ان کی لوگوں میں غیر مقبولیت ہے، سیکورٹی تحفظات کے لیے ایران کو ذمہ دار ٹھہرانے سے حقیقت نہیں بدلے گی۔

ادھر امریکا نے اپنا جنگی بحری بیڑا ابراہام لنکن مشرق وسطیٰ میں تعیناتی کے لیے روانہ کر دیا ہے، امریکی وزیردفاع پیٹرک شن ہان کا کہنا ہے کہ امریکی افواج اور مفادات پر ایرانی حملوں کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر جنگی بحری بیڑے کو خلیج بھیجا گیا ہے۔