شعیب ملک دوسرے ون ڈے میں ٹیم کو دستیاب ہونگے

May 10, 2019

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک دوسرے ون ڈے میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے، البتہ ان کی شرکت کا انحصار فٹنس پر ہوگا۔

دس روز کی چھٹی کے بعد شعیب ملک آج ٹیم کے ہمراہ ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے اور انہوں نے سائوتھمپٹن میں ٹیم کو جوائن کر لیا۔

واضح رہے کہ شعیب ملک نے نجی وجوہات کی بنیاد پر پاکستان کرکٹ بورڈ سے 10روز کی چھٹی لی تھی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین دوسرا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ 11 مئی کو ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔