سائنس فکشن فلم "آئی ایم مدر"کا پہلا ٹریلر جاری

May 10, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم آئی ایم مدر(I Am Mother)کاپہلا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

گرانٹ اسپوٹورکی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھوم رہی ہے جس کی پرورش ایک روبوٹک ماں کرتی ہے تاہم انکے مضبوط رشتے کو توڑنے کیلئے باہر سے کافی کوششیں کی جاتی ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں ہیلری سوینک،روز برن،کلارا روگارڈ،لیوک ہاکر اورجیکب نولن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

ٹیموتھے وائٹ اور کیلون منرو کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی سے بھرپور یہ فلم 7جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔