سپریم کورٹ،سکھر پریس کلب صحافیوں کو دینے، متبادل جگہ فراہم کرنے کا حکم

May 16, 2019

اسلام آباد (جنگ رپورٹر)عدالت عظمیٰ نے سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے سکھر پریس کلب کو سیل کرنے کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل منظور کرتے ہوئے سندھ حکومت کو فوری طور پر پریس کلب کو ڈی سیل کرکے صحافیوں کے حوالے کرنے اورپریس کلب کے لئے جلد از جلد متبادل قابل قبول جگہ فراہم کرنے کا حکم جاری کیاہے جبکہ قائم مقام چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ہمارے معاشرہ میں انسانوں کے ساتھ ڈیل کرنے کا یہ کونسا طریقہ ایجاد ہوگیا ہے۔ عدالت نے صحافیوں کو سڑک پر بٹھا دینے کا تو نہیں کہا تھا؟ انہیں پریس کلب کے لئے متبادل جگہ دیکر موجودہ عمارت خالی کروائی جائے ۔