امن کے دشمنوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا ،زبیراحمدظہیر

May 16, 2019

لاہور( نما ئندہ جنگ) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سر براہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان سعودی عرب کیساتھ ہے ۔امن کے دشمنوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا ۔ وہ اسلامی جموری اتحاد پاکستان کے اراکین ڈاکٹر سید طالب الر حمن شاہ زیدی ،ڈاکٹر سید عبد الغفارشاہ بخاری ،مولانا محمد طاہر مدنی ،مولانا عبد الستار نیازی ،مولانا عبد الحفیظ اوکاڑوی ،مولانا فیاض احمد سلفی اور مولانا محمود احمد قاسمی کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔