چین میں وکی پیڈیا پر پابندی عائد

May 16, 2019

چین نے ملک بھر میں آن لائن انسائیکلو پیڈیا ویب سائٹ وکی پیڈیا تک رسائی پر پابندی عائد کر دی ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


وکی پیڈیا نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بیجنگ حکام نے اپریل میں ہی وکی پیڈیا کی چند زبانوں تک رسائی کو روک دیا تھا۔

چین میں انٹرنیٹ کی سخت نگرانی کی جاتی ہے۔ اس ملک میں گوگل، فیس بک، ٹویٹر، یوٹیوب اور واٹس ایپ کو استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ اسی طرح چین پر تنقید کرنے والی ویب سائٹس کو بھی سینسر کا سامنا ہے۔