امریکی جوڑےنے تیسری بارایک ملین ڈالر کی لاٹری جیت لی

May 17, 2019

مشہور کہاوت ہے کہ دینے والا جب بھی دیتا ہے چھپڑ پھاڑ کے دیتا ہے اورایسا ہی کچھ ایک امریکی جوڑے کے ساتھ بھی ہوا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


جی ہاں امریکی ریاست میسا چوسٹس کے رہائشی جوڑے نے 1ملین ڈالر مالیت کی اسٹیٹ لاٹری جیت لی ہے۔

خوش قسمتی صرف یہیں پر ختم نہیں بلکہ وہ گذشتہ 5برسوں میں تین مرتبہ لاٹری جیت کر یہ انعام حاصل کرچکے ہیں۔

جینٹ فلومر نامی خاتون اور انکے شوہر کیون کا کہنا ہے کہ وہ ان پیسوں سے اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔