غلطی کی معافی ہو سکتی ہے، دانستہ کوتاہی یا جھوٹ پر کارروائی ہو گی‘ سی پی او

May 20, 2019

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا نے کہا ہے کہ غلطی کی معافی ہو سکتی ہے لیکن دیدہ دانستہ کوتاہی برتنے یا جھوٹ بولنے پر سخت کارروائی کی جائیگی۔ میں ہمیں سچ کے ساتھ ہوں۔ اشتہاری مجرموں‘ منشیات فروشوں کیخلاف مہم کا آغاز ہو چکا ہے۔ وہ بطور سی پی راولپنڈی چارج سنبھالنے کے بعد ضلع بھر کے پولیس افسروں سے تعارفی میٹنگ کے دوران خطاب کر رہے تھے۔