موبائل کمپنی کے ٹاور میں آ تشزدگی

May 21, 2019

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) فاروقیہ چوک میں نصب ایک نجی موبائل کمپنی کے ٹاور میں آگ لگ گئی۔ذرائع کے مطابق پیرکی رات ڈھوک منگٹال فاروقیہ چوک میں ایک موبائل کمپنی کے ٹاورمیں آگ بھڑک اٹھی اطلاع ملنے پرفائربریگیڈکی گاڑیاں اورپولیس موقع پرپہنچ گئی۔ اہل علاقہ کے مطابق ٹاورپرسیکیورٹی کاکوئی مناسب بندوبست نہیں ہے اورمنشیات کے عادی افراداکثریہاں ڈیرے ڈالے دکھائی دیتے ہیں۔